پاکستان
28 مارچ ، 2012

جعلی قبروں پر تعمیرات مسمار کی جائیں گی،ڈی سی او پشاور

پشاور…ڈی سی او پشاور سراج احمد نے کہا ہے کہ پشاور کے چار قبرستانوں میں جعلی موت ظاہر کر کے غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں،مسمار کیا جائے گا۔ جیو نیوز سے گفتگو میں ڈی سی او پشاور سراج احمد نے بتایا کہ رحمان بابا، بیری باغ، اخون بابااور کاکشال کے قبرستانوں میں جعلی اموات کی رپورٹس ملی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جعلی اموات اور غیر قانونی تعمیرات کی حتمی رپورٹ ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد تیار کی جارہی ہے۔ سراج احمد نے کہا کہ تین اپریل کو ہائی کورٹ میں رپورٹ پیش کرکے جعلی اموات کی رپورٹ منسوخ کرائی جائیں گی اور غیر قانونی تعمیرات مسمار کی جائیں گی۔

مزید خبریں :