21 دسمبر ، 2013
شکارپور…جیو نیوز کے شہید رپورٹر ولی خان بابرقتل کیس کی سماعت ملزمان کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث اب تک ڈسٹر کٹ جیل شکارپور میں شروع نہیں ہوسکی ہے۔مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی کندھ کوٹ کی عدالت کے جج مشتاق احمد لغاری کریں گے۔کیس میں نامزد ملزمان کراچی سے شکار پور جیل منتقل کیے جا چکے ہیں۔ مقدمے کی سماعت صبح 9 بجے شروع ہونا تھی، تاہم ملزمان کے وکیل سلما ن مجاہد کے نہ پہنچنے کی وجہ سے سماعت اب تک شروع نہیں ہوسکی ہے۔ اس سے پہلے14 دسمبر کی سماعت بھی مدعی اور ان کے وکیل کی عدم موجودگی کی وجہ سے ملتوی کردی گئی تھی۔