28 مارچ ، 2012
کراچی… سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم نے جیکب آباد سے لاپتہ ہونے والی آشا کماری کے کیس کی سماعت معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہونے کے باعث ایک ماہ کے لیئے ملتوی کردی۔ آشا کے بھائی ونود کمارنے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے اپنی بہن کو فریدہ شاہ کے بیوٹی پارلر مین کام سیکھنے کے لیئے چھوڑا تھا دو ماہ قبل وہ وہاں سے لاپتہ ہوگئی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پرایس ایس پی جیکب آباد کو آشا کماری کو بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ آج ایس ایس پی جیکب آباد پیش ہوئے اور بتایا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں جاچکا ہے جہان سے آشا کو بازیاب کرانے کے لیئے تین ہفتے کی مہلت ملی ہے۔ اس بیان پر چیف جسٹس مشیر عالم نے سماعت چار ہفتے کے لیئے ملتوی کردی۔