پاکستان
28 مارچ ، 2012

ٹنڈوالہ یار : دو گروپوں میں مسلح تصادم، بچی جاں بحق، 15افراد زخمی

ٹنڈوالہ یار : دو گروپوں میں مسلح تصادم، بچی جاں بحق، 15افراد زخمی

ٹنڈو الہ یار … ٹنڈوالہ یار میں پلاٹ کے تنازعے پر 2 گروپوں میں آج صبح سے تصادم جاری ہے، فائرنگ کے واقعات میں 5 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں، ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق نصرپور روڈ سبزی منڈی کے قریب پلاٹ کے تنازعے پر 2 سیاسی گروپوں میں تصادم کا سلسلہ آج صبح سے جاری ہے، مسلح افراد موچہ بند ہوکر ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے ہیں۔ ایک گروپ کی جانب سے دستی بم بھی پھینکے گئے، محلہ زاہد پاڑا میں ایک سیاسی گروپ کے دفتر کو آگ بھی لگادی گئی، صورتحال پر قابو پانے کیلئے ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کرکے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ پولیس کے علاوہ رینجرز کی بھی بھاری نفری طلب کی گئی ہے تاہم صورتحال میں بہتری نہیں آسکی، تصادم میں اب تک 15 سے زائد افراد زخمی اور ایک 5 سالہ بچی جاں بحق ہوچکی ہے۔

مزید خبریں :