پاکستان
21 جنوری ، 2012

نجی کالج و اسپتال کے کمرہ سے لڑکی اور لڑکے کی لاشیں برآمد

منڈی بہاوالدین … مقامی نجی ہومیو کالج و اسپتال کے کمرہ سے نیم برہنہ حالت میں نوجوان لڑکی اور لڑکے کی لاشیں ملی ہیں جنہیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچا دیا گیاہے پولیس کے مطابق منڈی بہاوالدین کے تھانہ سول لائن کے علاقہ کنگ روڈ پر واقع ایک نجی ہومیو کالج واسپتال کے کمرے سے نیم برہنہ حالت میں لڑکے اورلڑکی کی لاشیں پائی گئیں ہیں،ایک لاش لاہور کے رہائشی اورعلامہ اقبال یونیورسٹی کے ٹیچر عمران کی ہے جبکہ پائی جانے والی دوسری لاش قادر آباد کی رہائشی طالبہ کی ہے، ڈی ایس پی حافظ عطالراحمن کے حکم پرپولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچا دیا ہے،پولیس کاکہناہے کہ انکے ہلاک ہونے کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعدمعلوم ہوسکے گی۔

مزید خبریں :