پاکستان
28 مارچ ، 2012

وولر بیراج پر پاک بھارت مذاکرات، بھارت تکنیکی ڈیٹا فراہم کریگا

وولر بیراج پر پاک بھارت مذاکرات، بھارت تکنیکی ڈیٹا فراہم کریگا

نئی دہلی … پاکستان اور بھارت کے درمیان وولر بیراج سے متعلق مذاکرات شروع ہوگئے، مذاکرات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ بھارت پاکستان کو تکنیکی ڈیٹا فراہم کرے گا۔ بھارت کے شہر نئی دہلی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان وولر بیراج سے متعلق مذاکرات ہورہے ہیں۔ مذاکرات میں دونوں ممالک میں اتفاق کیا گیا ہے کہ بھارت پاکستان کو تکنیکی ڈیٹا فراہم کرے گا، پاکستان تکنیکی ڈیٹا کی جانچ کے بعد آئندہ مذاکرات میں بھارت کو آگاہ کرے گا۔ پاکستان اور بھارت کے وفود میں تلبل نیوی گیشن پر بھی مذاکرات کئے گئے جس میں وفود نے مسئلے کے حل کیلئے مثبت بات چیت پر زور دیا۔

مزید خبریں :