پاکستان
28 مارچ ، 2012

جمہوری حکومتوں کی پالیسیوں کے تسلسل سے ہی ملک ترقی کریگا، گورنر پنجاب

جمہوری حکومتوں کی پالیسیوں کے تسلسل سے ہی ملک ترقی کریگا، گورنر پنجاب

لاہور … گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ جمہوری حکومتوں کی پالسیوں کا تسلسل رہے گا تو ملک ترقی کرے گا اب تک انہیں چلنے نہیں دیا اس لئے ملک کا حال سب کے سامنے ہے۔ لاہورمیں مقامی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ترقی کیلئے ضروری ہے کہ جمہوری حکومتیں اپنا وقت پورا کریں اور ان کی پالیسیاں جانے کے بعد بھی جاری رہیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اگلے دس سالوں میں 36 ملین افراد کو روزگار کی ضرورت ہوگی اور یہ صرف حکومت نہیں دے سکتی اس کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ندیم الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ترقی کی شرح بہت کم ہے اسے بڑھانے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں :