22 دسمبر ، 2013
دمشق…شام میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے اور خودکش دھماکے میں 37 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔شام کے شہر حلب میں سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں 6 بچوں سمیت 25 افراد ہلاک ہو گئے۔شام میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی برطانوی تنظیم نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرے کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی ایئر فورسز نے حلب شہر کے مختف علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔جس میں 17 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ دوسری جانب صوبہ حمص کے علاقے Umm al-Amed میں خودکش حملہ آور نے باورد سے بھری گاڑی ایک اسکول سے دھماکے سے اڑادی جس کے نتیجے میں 12افراد ہلاک ہو گئے جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔