کھیل
23 دسمبر ، 2013

احمد شہزاد پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ

احمد شہزاد پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ

شارجہ …تیسرے ون ڈے میں احمد شہزادنے ٹیم کیلئے خوب رنزبنائے، لیکن میچ کے بعد جرمانے کاشکار ہوگئے۔احمدشہزاد نے بیٹنگ میں سری لنکن بولرزکی خوب دھلائی کی، فیلڈنگ کے دوران بھی احمد شہزاد بھرپورایکشن میں نظرآئے لیکن کچھ دوسرے اندازمیں، پاکستانی اوپنر سری لنکن اسٹارتلکارتنے دلشان سے الجھ پڑے۔ فیلڈ پردوسروں نے بیچ بچاؤ کرایا اور معاملہ رفع دفع ہوگیا، لیکن ذرائع کے مطابق ریفری ڈیوڈ بون نے واقعے کانوٹس لیا اوراحمد شہزادکوقصوروارٹھہرایا۔ پاکستانی کرکٹر پر پچاس فیصد میچ فیس کاجرمانہ عائد کردیاگیا۔

مزید خبریں :