پاکستان
23 دسمبر ، 2013

مسائل حل نہ ہوئے تو عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پرآئے گی،خورشید شاہ

مسائل حل نہ ہوئے تو عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پرآئے گی،خورشید شاہ

لاہور…قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اپنے معاملات درست کرلے، مسائل حل نہ ہوئے تو عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پرآئے گی۔لاہور میں 25 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہحکومت عوام کی مشکلات حل کرنے کیلئے کوئی کام نہیں کر سکی، حکومت کو فری ہینڈ دیا ہے چاہتے ہیں کہ وہ دہشت گردی سمیت دیگر مسائل پر قابو پائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت طالبان کے حوالے سے ابھی تک الجھی ہوئی ہے ، حکومت نے انتخابات سے پہلے بڑے بڑے دعوے کئے تھے جبکہ طالبان نے بھی الیکشن سے پہلے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف سے کئی وعدے کئے تھے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل حل نہ ہوئے تو عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر آئے گی۔

مزید خبریں :