پاکستان
23 دسمبر ، 2013

چیف جسٹس سانحہ راولپنڈی کاسوموٹونوٹس لیں ،اہل سنت والجماعت کا مطالبہ

چیف جسٹس سانحہ راولپنڈی کاسوموٹونوٹس لیں ،اہل سنت والجماعت کا مطالبہ

پشاور…تنظیم اہل سنت والجماعت نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس سانحہ راولپنڈی کاسوموٹونوٹس لیں۔ پشاورمیں جیونیوز سے گفتگومیں اہل سنت والجماعت کے مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں نے کہاکہ چیف جسٹس سانحہ راولپنڈی کا سوموٹو نوٹس لیں۔ ڈاکٹر خادم حسین نے کہاکہ مسائل کے حل کیلئے متحدہ علماء بورڈ اور ملی یکجہتی کونسل کی سفارشات کو قانونی شکل دی جائے، جبکہ مذہبی ہم آہنگی کیلئے حکومت مثبت کردار ادا کرے۔اہل سنت والجماعت خیبرپختونخواکے صدرمولاناعطاء محمددیشانی نے بھی جیونیوزسے گفتگومیں کہاکہ کوہاٹ میں گرفتار ہمارے18 کارکن رہا کئے جائیں۔

مزید خبریں :