23 دسمبر ، 2013
کوئٹہ …بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کول مائنز مالک زخمی ہو گیا ، علاقے کے لوگوں کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی ہلاک ہوا۔لیویز حکام کے مطابق ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں تین مسلح ڈاکوؤں نے کول مائنز کے ایک مالک کو لوٹنے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی جس سے مائنز مالک شدید زخمی ہوا ، فائرنگ کی آواز پر علاقے کے لوگ جمع ہو گئے لوگوں کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دو فرار ہو گئے، لیویز نے مقدمہ درج کر لیا۔