23 دسمبر ، 2013
کراچی…کل 22شہروں میں جلوسوں کی گزرگاہوں کے علاقوں میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کراچی میں صبح 7بجے سے رات 10بجے تک موبائل فون بند رہیں گے۔ لاہور میں صبح 10بجے سے رات 11بجے تک موبائل فون سروس بندرہے گی۔ راولپنڈی میں صبح 9بجے سے رات 11تک موبائل فون بند رہیں گے۔ کوئٹہ میں صبح 7بجے سے رات 8بجے تک موبائل فون بند رہیں گے ۔ گلگت میں صبح 11بجے سے رات 11بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی۔ ڈی آئی خان، کوہاٹ اور ہنگو میں صبح 8بجے سے رات 8بجے تک موبائل فون بند رہیں گے۔