پاکستان
23 دسمبر ، 2013

کرسمس اور یوم قائد اعظم کی تقریب،بلاول کی شرکت، ٹریفک جام

کرسمس اور یوم قائد اعظم کی تقریب،بلاول کی شرکت، ٹریفک جام

کراچی…پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کرسمس اور قائد اعظم کے یوم پیدائش کی تقریب میں شرکت کیلئے کراچی کے قومی عجائب گھر تشریف لائے،کیک بھی کاٹا۔ان کی آمدسے ٹریفک جام ہوگیا۔کرسمس اور قائد اعظم کے یوم پیدائش کے سلسلے میں نیشنل میوزیم میں ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیاجس کے مہمان خصوصی تھے پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری، جنہوں نے کرسمس اور قائد اعظم کے یوم پیدائش کی خوشی میں کیک کاٹا۔ تقریب میں بلاول بھٹو زرداری کی آمدنے جیالوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں، جس کا اظہار انہوں نے پر جوش نعرے لگا کر کیا لیکن یہ سب عوام پر بھاری پڑ گیا۔ ایک جانب وی وی آئی پی موومنٹ کا پروٹوکول،دوسری طرف ایم اے جناح روڈ کی رابطہ سڑکوں پر کنٹینرز اور پھر عین دفاتر کی چھٹی کا وقت، جس کی وجہ سے آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، ایم اے جناح روڈ اور صدر سے ملحقہ سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، جس کو جہاں جگہ ملی اس نے وہاں رخ کیا۔ کئی ایمبولینسیں بھی ٹریفک میں پھنس گئیں اور لوگوں نے منٹوں کی مسافت بھی گھنٹوں میں طے کی۔

مزید خبریں :