پاکستان
23 دسمبر ، 2013

بالائی شہروں میں سردی مزید بڑھنے کی پیش گوئی

بالائی شہروں میں سردی مزید بڑھنے کی پیش گوئی

اسلام آباد…ملک کے مختلف علاقوں میں برفباری کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 2 سے 3روز کے دوران بالائی شہروں میں سردی اور بڑھے گی۔گلگت، بلتستان اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برفباری کے بعد ٹھنڈ بڑھ گئی ہے اور اس موسم میں گرم کپڑوں کے ساتھ ساتھ گرما گرم سوپ کی دکانوں پر بھی رش ہے۔ خیبر پختونخوا میں بھی سردی اپنے رنگ دکھا رہی ہے۔تفریحی مقامات پر بڑی تعداد میں سیاح موسم کے مزے لوٹ رہے ہیں۔پنجاب اور سندھ میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں اوردرجہٴ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹو ں کے دوران مالا کنڈ ڈویژن اور گلگت، بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ آج سب سے کم درجہٴ حرار ت پاراچنار میں منفی 11، اسکردو منفی 09 اور استور میں منفی 08 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :