25 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی ملاقات خوش آئند ہے ،انہوں نے کہا قدم آگے بڑھنے کیلئے ہی اٹھائے جاتے ہیں۔ ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی تقریب میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ بھات میں کوئی حکومت ہو اس سے دو طرفہ تعلقات متاثر نہیں ہوسکتے ،کیوں کہ ریاستوں کے درمیان تعلقات دو طرفہ مفادات پر مبنی ہوتے ہیں جن کا تحفظ کرنا ہوتا ہے۔سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ خطے کی تمام ریاستوں کو امن کے ساتھ رہنا چاہئیے اورتما ممالک کو جہالت ،غربت اور پسماندگی کے خلاف مل کر لڑنا ہو گا۔