پاکستان
25 دسمبر ، 2013

سپریم کورٹ کی ہدایت پر لاپتہ افراد کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دیدی گئی

سپریم کورٹ کی ہدایت پر لاپتہ افراد کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دیدی گئی

اسلام آباد…وزیراعظم نوازشریف نے لاپتہ افراد کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دیدی۔کمیٹی بنانے کی ہدایات سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی تھی۔ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف لاپتہ افراد کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے،اٹارنی جنرل سمیت دفاع،داخلہ اور قانون کے سیکرٹری بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیٹی کی تشکیل سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں کی گئی ہے، کمیٹی لاپتہ افراد کے معاملے پر قانونی مسودے پر کام کرے گی۔

مزید خبریں :