پاکستان
25 دسمبر ، 2013

سوات میں برفباری کے بعد وادی میں سیاحوں کا رش

سوات میں برفباری کے بعد وادی میں سیاحوں کا رش

سوات …سوات میں برفباری کے بعد وادی میں سیاحوں کا رش لگ گیا جنہوں نے برف کے کھیل کھیل کر برفباری کا لطف دوبالاکیا۔میاندم وادی سوات کی ایک سحر انگیز وادی ہے۔ برفباری کے بعد اس حسین وادی کی خوبصورتی میں مزید نکھار آجاتا ہے۔جنگلات اور بلند و بالا پہاڑوں کے طویل سلسلوں کے دامن میں واقع، وادی میاندم نہایت صحت بخش، خوبصورت ، پرسکون اور دل کش وادی ہے۔ یہاں کا موسم انتہائی متعدل ہوتا ہے۔ موسم گرما کے اختتام کے ساتھ ہی برف باری موسم سرما کی نوید دیتی ہے۔ ایسے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی وادی میاندم کا رخ کرتی ہے۔سیاحوں کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی خوبصورت علاقہ ہے اور انتہائی پر امن بھی۔ منچلے نوجوانوں نے ایک دوسرے پر برف کے گولے پھینکے اور بھنگڑے ڈالے۔ ڈھلتے سورج کی شعاعیں جب برفیلے پہاڑ کی چوٹیوں سے منعکس ہو کر آتی ہیں تومنظر دیکھنے والا ہوتا ہے۔ وادی سوات کے پر فضا مقام وادی میاندم میں برفباری کے بعد ملک کے سیاحوں نے اس حسین وادی کار خ کرنا شروع کیا ہے جس سے یہاں کے رونقیں دو بالا ہوگئیں ہیں۔

مزید خبریں :