پاکستان
25 دسمبر ، 2013

لاپتا افراد کے اہل خانہ کا لانگ مارچ حیدرآباد پہنچ گیا

لاپتا افراد کے اہل خانہ کا لانگ مارچ حیدرآباد پہنچ گیا

حیدرآباد …بلوچستان کے لاپتا افراد کے اہل خانہ کا لانگ مارچ ٹنڈو محمد خان سے حیدرآباد پہنچ گیا۔ شرکاء نے حیدرآباد پریس کلب پر دھرنا دیا۔ لاپتا افراد کے اہل خانہ کے لانگ مارچ کا آغاز کوئٹہ سے ہوا تھا۔ قافلہ کوئٹہ سے کراچی پہنچنے کے بعد اب سندھ کے مختلف شہروں کا سفر کررہا ہے۔ لانگ مارچ کے شرکاء نے حیدرآباد پریس کلب پر دھرنا دیا۔ اس موقع پر بلوچ وائس فار مسنگ پرسنز کے رہنما ماما قدیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے اب تک 18ہزار سے زائد افراد لاپتا ہوچکے ہیں اور اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ ماما قدیر نے بتایاکہ لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ کر ختم ہوگا۔

مزید خبریں :