پاکستان
28 مارچ ، 2012

اے این پی عہدیداران کے قتل میں ملوث عناصرکوگرفتارکیا جائے، رابطہ کمیٹی

 اے این پی عہدیداران کے قتل میں ملوث عناصرکوگرفتارکیا جائے، رابطہ کمیٹی

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی کے عہدیداران زین العابدین اورساجدحسن زئی کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کراچی کے حالات خراب کرنے کی گھناؤنی سازش قراردیاہے اورمطالبہ کیاہے کہ کراچی میں دہرے قتل کی واردات میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مقتولین کے سوگوارلواحقین،عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت اورتمام کارکنان سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کراچی کے حالات خراب کیے جارہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مقتولین کوجنت افردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران صبر کا حوصلہ دے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ،وزیر داخلہ سندھ منظور وساں سے مطالبہ کیا ہے کہ اے این پی کے عہدیداران کے قتل میں ملوث عناصرکوفی الفورگرفتار کرے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے اور شہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور شعبہ اطلاعات کے انچارج واسع جلیل نے نا معلوم دہشت گردوں کی جانب سے پٹیل پاڑہ کے علاقے میں نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر سرفراز قائم خانی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گر فتار کیا جائے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر سرفراز قائم خانی پر تشدد کا واقعہ آزادی صحافت پر قد غن لگانے کے مترادف ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نیصحافی سرفراز قائم خانی سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلدومکمل صحتیابی کیلئے بھی کی ۔انہوں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان،وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے صحافی سرفراز قائم خانی پر تشدد کا نوٹس لیں اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انہیں عبرتناک سزا دی جائے ۔

مزید خبریں :