پاکستان
26 دسمبر ، 2013

پختون قوم کو ہم نے نہیں ڈالرلینے والوں نے شرمندہ کیا، عمران خان

پختون قوم کو ہم نے نہیں ڈالرلینے والوں نے شرمندہ کیا، عمران خان

پشاور…خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اطلاعات تک رسائی کا سیکرٹریٹ قائم کردیا۔ تحریک کے قائد عمران خان نے ڈرون حملے بند ہونے تک نیٹوسپلائی روکے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پشاور میں رائٹ ٹو انفارمیشن سیکرٹریٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں عمران خان کا کہناتھا کہ جب تک ڈرون حملے بند نہیں ہوتے۔ نیٹو سپلائی کو پشاو ر سے گذرنے نہیں دیں گے۔عمران خان کا کہناتھا کہ پختونوں کو شرمندہ ان لوگوں نے کیا جنھوں نے پختونوں کے سروں کا سودا کرکے ڈالر کمائے۔ہم پختونوں کے ساتھ ہیں۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف صوبے میں مکمل طور پر شفاف بلدیاتی انتخابات کرائے گی۔صوبے میں تمام حلقہ بندیاں قانون کے مطابق ہوئی ہیں، تحریک انصاف نے کبھی مداخلت نہیں کی۔ انتخابی قوانین وضع کرنے سے قبل تمام پارٹیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان میں مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ مہنگی بجلی ہے انہوں نے وفاق کو پیش کش کی پیسکو کو صوبائی حکومت کی تحویل میں دیا جائے تو بجلی چوری پر قابو پایا جائے گا۔

مزید خبریں :