پاکستان
26 دسمبر ، 2013

نظیربھٹو کی چھٹی برسی کل منائی جائے گی،سیکیورٹی سمیت انتظامات مکمل

 نظیربھٹو کی چھٹی برسی کل منائی جائے گی،سیکیورٹی سمیت انتظامات مکمل

کراچی …پیپلزپارٹی کی شہید قائد بے نظیربھٹو کی چھٹی برسی کل منائی جائے گی۔ ملک بھر میں محترمہ شہید کے چاہنے والے فاتحہ خوانی اور چراغاں کرکے انھیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ گڑھی خدا بخش میں قافلوں کی آمد بھی جاری ہے۔بے نظیربھٹوشہید کی برسی کی مرکزی تقریب کا آغاز جمعے کی صبح 9 بجے گڑھی خدابخش میں ان کے مزارپرقرآن خوانی سے کیا جائے گا۔ قرآن خوانی کے بعد ملک بھر سے آئے قافلوں کیلیے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ بی بی شہید کی برسی میں شرکت کیلیے گڑھی خدا بخش میں پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں اور جیالوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ گڑھی خدابخش اورنوڈیرومیں سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کیے گئے ہیں۔ بی بی کے مزارکے اندرونی اور بیرونی حصوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ محترمہ شہید کے مزار کے احاطے میں دوپہر 2 بجے جلسہ منعقدہوگا جس میں پارٹی قیادت اور سینئر رہنما خطاب کریں گے۔اس کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں میں محترمہ بینظیربھٹوشہید کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی مقامات پر چراغاں کرکے محترمہ شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

مزید خبریں :