27 دسمبر ، 2013
دبئی…دبئی میں بھارت کے جیولری اسٹور کی افتتاحی تقریب میں بگ بی اور ان کی بہو ایشوریا رائے بچن سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔امیتابھ بچن اور ایشوریا سخت سیکیو ریٹی میں شاپنگ مال پہنچے تو انہیں خصوصی اسٹیج کے ذریعے اسٹور تک پہنچایا گیا جہاں بگ بی اور سابق ملکہ حسن کے پہنچتے ہی ان کے مداحوں نے ان کو گھیرے میں لے لیا۔ امیتابھ بچن نے دبئی کے مینا بازار میں بھی اسٹور کی برانچ کا افتتاح کیا۔ شائقین کی بھرپور پذیرائی پر امیتابھ بچن اور ایشوریا نے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا۔