انٹرٹینمنٹ
27 دسمبر ، 2013

کراچی کے اسٹیج پر انور مقصود کا مقبول ڈراما ہاف پلیٹ

کراچی کے اسٹیج پر انور مقصود کا مقبول ڈراما ہاف پلیٹ

کراچی …کراچی آرٹس کونسل میں انور مقصود کا ڈراما ہاف پلیٹ جاری ہے۔ انتہائی سادہ اور ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں بڑی اہم اور سنجیدہ باتوں پر مبنی،انور مقصود کے کئی ڈراموں کی طرح اس کھیل کا بھی یہی خاصہ ہے جس کا ٹی وی پر بے پناہ مقبولیت کے بعد ینگ کاسٹ کے ساتھ اسٹیج پر یہ نیا جنم ہے۔ خالدہ ریاست، معین اختر، بدر خلیل، جمشید انصاری اور ارشد محمود کے یادگار کرداروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا چیلنج نبھانے والے ابھرتے فنکاروں میں مریم سلیم، زاہد بٹ، یاسر مرزا اور دیگر شامل ہیں۔

مزید خبریں :