28 دسمبر ، 2013
نئی دہلی…آندھراپردیش کے علاقے میں ٹرین کی بوگی میں آگ لگنے سے 23 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کی شکار ٹرین میں 72افراد سوار تھے۔ٹرین بنگلور سے پتاپرتھی جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔آتشزدگی کے واقعے میں 23 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔آتشزدگی کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔