کھیل
04 جنوری ، 2014

ابو ظہبی:پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ ڈرا

ابو ظہبی:پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ ڈرا

ابو ظہبی …پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا،پانچویں اور آخری روز جب کھیل کا ختم ہوا توپاکستان کا اسکور 2وکٹ پر158رنزتھا۔محمدحفیظ نے80اوراحمدشہزادنے55رنز بنائے۔اس سے قبل آج جب کھیل شروع ہوا تو سری لنکا نے اپنی نا مکمل اننگ دوسری اننگز420رنزپانچ کھلاڑی آؤٹ پرشروع کی اورمجموعے میں مزید60رنز کا اضافہ کرکے اننگز ڈکلیئر کردی ،یوں پاکستان کو ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے 302رنزکاہدف ملا تاہم آخری روز جب کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے دو وکٹ پر158رنز بنائے تھے۔پاکستان کی جانب سے محمدحفیظ نے80اوراحمدشہزادنے55رنز بنائے۔

مزید خبریں :