29 مارچ ، 2012
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور صدر ِ پاکستان آصف علی زرداری کے درمیان جمعرات کی شام ٹیلی فون پررابطہ ہوا ۔ددنوں رہنماؤں نے ملک کی صورتحال خصوصاً کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔قائد تحریک الطاف حسین نے صدر آصف علی زرداری کو کالعدم امن کمیٹی کے غنڈہ عناصر کی جانب سے ایم کیوایم پی آئی بی سیکٹر کمیٹی کے رکن منصورمختار اور انکے بھائی مسعود مختار کی شہادت کے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ صدر نے الطاف حسین کو یقین دلایا کہ وہ کراچی جاکر امن ومان کی صورتحال کے حوالے سے میٹنگ کریں گے ۔ الطاف حسین نے صدر پاکستان کی خیریت دریافت کی ۔