پاکستان
09 جنوری ، 2014

مری ، اسلام آباد،پشاور، مالاکنڈ،ہزارہ ،کشمیر،بلتستان میں آج بارش ہوگی

مری ، اسلام آباد،پشاور، مالاکنڈ،ہزارہ ،کشمیر،بلتستان میں آج بارش ہوگی

اسلام آباد…محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آج مری ،گلیات ،اسلام آباد،پشاور، مالاکنڈ،ہزارہ اور بلتستان ڈویژن میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداورخشک رہے گا۔ جبکہ ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی توقع ہے۔آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں وادی نیلم ،کیل ،لیپا،فارورڈ کہوٹہ میں وقفے وقفے سے ہونیوالی ہلکی برف باری سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ چترال شہر اور گردونواح میں بھی الصبح بھی برف باری ہوئی۔ جس سے موسم مزید سرد ہوگیایے۔ بدھ کو اسکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12 ڈگری سیٹنی گریڈ کارڈ کیاگیا

مزید خبریں :