09 جنوری ، 2014
نیویارک…امریکا کے سابق وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کی جانب سے امریکی صدر باراک اوباما پر لگائے گئے الزامات وائٹ ہاوٴس نے مستردکردیے۔وائٹ ہاوٴس کے ترجمان Jay Carney کا کہنا ہے کہ صدر باراک اوباما نے افغانستان میں جنگ ختم کرنے کا عوام سے وعدہ کیا تھا اسی لیے انھوں نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کی حتمی تاریخ متعین کرنے پر زور دیا۔امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے دفاع میں ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے وقت کے معروف سیاستدانوں میں سے ایک ہیں اور صدر کے بہترین مشیرہیں۔