11 جنوری ، 2014
ہنگو …ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی میں خود کش حملہ ناکام بنانے والے طالب علم اعتزاز کی قبر پرآنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ بہادری اور ہمت کی مثال قائم کرنے والے طالب علم اعتزاز کی شہادت پر ہر پاکستانی کو بلاشبہ فخر ہے۔ عزم و ہمت کا پیکر اعتزاز6 جنوری کو آنکھوں میں سنہرے مستقبل کی خواب سجائے اپنی مادر علمی ابراہیم زئی ہائی اسکول ہنگو پہنچا، اسکول کے باہر خود کش حملہ آور کو روکا اور قوم کے سینکڑوں بچوں کو خود کش حملے سے بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کردی۔ ہمت و حوصلے کی مثال قائم کرنے والے اعتزاز کی قبر پر آنے اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے والوں کا ایک تانتا بندھا ہوا ہے۔