11 جنوری ، 2014
لاہور…لاہورمیں تحریک انصاف کی رہنما نیلم اشرف کے صاحبزادے کو ڈکیتی میں مزاحمت پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہورمیں تحریک انصاف کی مرکزی رہنما نیلم اشرف کے بیٹے نعمان اشرف کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا۔ پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق نعمان اشرف سے ڈکیتی کی واردات ڈیفنس فیز 5 میں ہوئی۔ دوسری جانب ایس پی ماڈل ٹاوٴن طارق عزیز کا کہنا ہے کہ نعمان اشرف ڈکیتی میں مزاحمت پر جاں بحق نہیں ہوا، جائے وقوع سے پستول برآمد ہوا ہے، واقعہ خودکشی لگتا ہے۔