پاکستان
12 جنوری ، 2014

گلگت بلتستان میں برفباری کا سلسلہ کئی روز سے جاری

گلگت بلتستان میں برفباری کا سلسلہ کئی روز سے جاری

اسلام آباد…گلگت بلتستان ،کشمیر ،ہزارہ ،یا ہو مالاکنڈ ڈویژن ہر طرف برف سے ڈھکے خوبصورت مناظر سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتے نظر آتے ہیں ، تاہم راستوں کی بندش مقامی افراد کیلیے مشکلات کا سبب بھی بن رہی ہے۔گلگت بلتستان کے علاقوں غذر،استور اوردیامر سمیت بالائی مقامات پر ہر طرف برف ہی برف ہے۔ مسلسل برفباری کی وجہ سے راستے بند ہیں اور لوگ گھروں تک ہی محدود ہیں۔ استور کی تحصیلوں منی مرک اور شوتر کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ 17 روز سے منقطع ہے۔مالاکنڈ ڈویژن کے بالائی علاقوں شانگلا اور چترال سمیت متعدد مقامات پر سیاحوں کی بڑی تعداد خوبصورت نظارے دیکھنے دور دور سے آئے ہوئے ہیں۔ہزارہ ڈویژن میں ناران ،شوگران اور گلیات میں بھی ہر چیز برف سے چھپی ہوئی ہے۔بلوچستان کے شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ سردی میں اضافے نے گرم گرم مشروبات کی طلب بڑھادی ہے۔کرم ایجنسی سمیت ملحقہ قبائلی علاقوں میں بھی سردی کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے۔پنجاب اور سندھ کے زیادہ تر علاقوں میں بھی سردی کی لہر برقرارہے۔

مزید خبریں :