کھیل
13 جنوری ، 2014

ڈاکارریلی کا ساتواں مرحلہ مکمل، ڈرائیورز کی مہارت قابل دید

ڈاکارریلی کا ساتواں مرحلہ مکمل، ڈرائیورز کی مہارت قابل دید

بیونس آئرس …ایکشن سے بھرپورڈاکارریلی کا ساتواں مرحلہ مکمل ہوگیا، ایونٹ میں ڈرائیورزاوررائیڈرز کی مہارت دیکھنے والی ہے۔ ڈاکار ریلی کے شرکاء ارجنٹینا سے بولیویا کی حدود میں آگئے، ریس کے ساتویں مرحلے میں سابق ورلڈ ریلی چمپئن کارلوس سینزنے شاندارکارکردگی دکھائی اور533کلومیٹرکافاصلہ سب سے پہلے طے کیا۔ ریس میں نانی روماکو مجموعی برتری حاصل ہے۔ بائک کیٹگری میں یوان بیریڈا نے کامیابی حاصل کی، وہ دوسرے نمبر پرآنے والی کوما سے چارمنٹ 33 سیکنڈزپہلے ہی منزل پرپہنچ گئے۔ بائک کیٹگری میں مارک کوماکی برتری بدستوربرقرارہے۔

مزید خبریں :