15 جنوری ، 2014
لاہور…لاہورکے علاقے گوالمنڈی میں 2گروپوں میں جھگڑے کے بعد فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 8زخمی ہوگئے جن میں ایک خاتون اوربچہ بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق رات گئے گوالمنڈی میں فریاد اور فرید گجر گروپ آپس میں لڑپڑے جس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ شروع ہوگئی۔ فائرنگ کی زدمیں آکر فریاد گجرکا بیٹا راشد جاں بحق ہوگیا جبکہ 8زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری میواسپتال منتقل کردیاگیا۔7 زخمیوں میں ایک خاتون اوربچہ بھی شامل ہے۔