15 جنوری ، 2014
راجن پور…راجن پورمیں ٹرک اور کوچ میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور3زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے پر افضل آباد کے قریب پیش آیا۔ ڈی جی خان جانے والی کوچ اور ٹرک میں ہونے والے تصادم میں 2مسافر ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔