15 جنوری ، 2014
وہاڑی …وہاڑی میں مضرصحت کھانا کھانیوالے مزید2افراد اسپتال میں دم توڑ گئے ،جاں بحق افراد کی تعداد تین ہوگئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق میلسی کے علاقے فدا ٹاوٴن میں گزشتہ روز مضر صحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 4افراد کی طبیعت خراب ہوگئی۔ جنہیں تشویش ناک حالت میں پہلے مقامی اسپتال اور بعد میں ڈسٹرکٹ اسپتال بہاول پور منتقل کیاگیا۔ اسپتال میں زیرعلاج 8سالہ حمیرہ بی بی اور 14سالہ مجاہد آج اسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ 10سالہ زاہد منگل کو جاں بحق ہوگیا تھا۔ 16 سال کی سمیرا اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ خاندان کا سربراہ حق نواز سعودی عرب میں ہے۔