15 جنوری ، 2014
اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو آج ہی بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے شیخ احسن الدین کی سابق چیف جسٹس افتخار محمدچودھری کی سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے درخواست کی سماعت کی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کو نمٹاتے ہوئے حکم دیا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو سابق وزرائے اعظم جیسی سیکورٹی فراہم کی جائے اور انہیں آج ہی بلٹ پروف گاڑی دی جائے۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ افتخار محمد چودھری کے اہل خانہ بھی بلٹ پروف گاڑی استعمال کر سکیں گے۔