16 جنوری ، 2014
اسلام آباد…وزیراعظم کے مشیر خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اگر ایک سپر پاور طالبان کو شکست نہیں دے پائی تو پاکستان کو بھی ان سے مذاکرات کرنے ہوں گے، تاہم آئین کو نہ ماننے والوں سے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔افغانستان میں امن و استحکام کے موضوع پر اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب میں سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان پڑوسی ممالک ، خاص طور پر بھارت اور افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ ملاعمر سے براہ راست کوئی رابطہ نہیں ، قیام امن کے لیے افغان طالبان سے غیر رسمی روابط ہیں،پاکستان میں ایسے طالبان عناصر کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جو مذاکرات کے حامی ہیں ، آئین کو نہ ماننے والوں سے مذاکرات نہیں کریں گے۔