پاکستان
16 جنوری ، 2014

لاہور کے مختلف علاقے شدید دھند ،پروازوں کا شیڈول متاثر

لاہور کے مختلف علاقے شدید دھند ،پروازوں کا شیڈول متاثر

لاہور…لاہور کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے ہیں جس کے باعث بعض پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔رات گئے لاہور کے مختلف علاقوں کو شدید دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ دھند کے باعث اندرون اور بیرون ملک جانے اور آنے والی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کوالالمپورسے لاہور آنے والی پروازپی کے899 کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا جبکہ ابو ظہبی سے آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز واپس روانہ ہوگئی۔

مزید خبریں :