16 جنوری ، 2014
اسلام آباد…سابق صدر پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کی تشکیل ، ججز اور پراسیکیوٹر کی تقرری کے خلاف مسترد تینوں درخواستوں کے خلاف ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیلیں دائر کر دیں ، سماعت آج کی جائے گی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے پرویز مشرف کی تینوں انٹراکورٹ اپیلوں کی سماعت کے لیے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس نور الحق قریشی پر مشتمل دو رکنی خصوصی ڈویژن بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان پر مشتمل سنگل بنچ نے 23 دسمبر کو پرویز مشرف کے وکلاء انور منصور اور ڈاکٹر خالد رانجھا کے دلائل سننے کے بعد خصوصی عدالت ، ججز اور پراسیکیوٹر کے خلاف تینوں درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔