پاکستان
16 جنوری ، 2014

خانپور:دھند کے باعث اسکول وین الٹ گئی،7بچے زخمی

خانپور:دھند کے باعث اسکول وین الٹ گئی،7بچے زخمی

شیخوپورہ …شیخوپورہ کے نواحی علاقے خان پور میں اسکول وین شدید دھند کے باعث ویگن الٹ گئی،7جس کے نتیجے میں بچے زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیم کے مطابق رات کے پچھلے پہر پڑنے والی شدید دھند کے باعث حد نگاہ 20 میٹر رہ گئی تھی اور بچوں کو سکول لے کر جانے ایک وین سڑک سے اتر کر الٹ گئی جس کی وجہ سے 7 بچے زخمی ہوئے۔زخمیوں میں دو بچوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انھیں لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے کے شکار بچوں کی عمریں پانچ سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

مزید خبریں :