پاکستان
16 جنوری ، 2014

حیدر آباد:پسند کی شادی کرنے پر مسلح افراد کی فائرنگ ، 2افراد ہلاک

حیدر آباد:پسند کی شادی کرنے پر مسلح افراد کی فائرنگ ، 2افراد ہلاک

حیدر آباد…حیدر آباد میں پسند کی شادی کرنے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد ہلاک ہوگئے۔ورثا نے مقتولین کی لاشیں لینے سے انکار کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب سری گھاٹ پر پہلے سے گھات لگائے مسلح ملزمان نے موٹر سائیکل سوار افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دیدار علی سموں اور جہانگیر خان شدید زخمی ہوگئے۔دونو ں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گے۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول دیدار علی سموں نے کچھ عرصے قبل پسند کی شادی کی تھی،واقعہ کے بعد ورثا نے مقتولین کی لاشیں وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

مزید خبریں :