17 جنوری ، 2014
نیویارک …باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد علی آج اپنی72 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ لیجنڈری ہیوی ویٹ باکسر 17جنوری1942ء کو امریکا میں پیدا ہوئے۔ 1964 میں 22 سال کی عمر میں عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن بنے۔70ء کی دہائی میں علی نے اسلام قبول کیا۔ 20 سالہ باکسنگ کیریئر میں انہوں نے صرف پانچ مقابلوں میں شکست کا سامنا کیا۔40 سال کی عمر میں ریٹائر ہونے والے محمد علی کو ان کے فلاحی کاموں، انسانی حقوق کے علمبردار اور شاعر کی حیثیت سے بھی جانا جاتا ہے۔مگر تاریخ میں محمد علی کو ہمیشہ باکسنگ کا شہنشاہ مانا جائے گا۔