30 مارچ ، 2012
پیرس … فرانس کے جنوبی شہر طولوز میں علی الصبح پولیس نے چھاپہ مار کر 20 مبینہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق طولوز میں آپریشن کے بعد 7 یہودیوں کو ہلاک کرنے والے محمد میراہ کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ آج صبح سویرے اس علاقے کے قریب چھاپے کے دوران 20 مبینہ عسکریت پسندوں کوگرفتار کیاگیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار عسکریت پسندوں کا تعلق محمد میراہ سے ہے۔