دنیا
30 مارچ ، 2012

دہلی : بھارتی آرمی چیف سمیت 5 فوجی افسران کیخلاف پٹیشن دائر

دہلی : بھارتی آرمی چیف سمیت 5 فوجی افسران کیخلاف پٹیشن دائر

نئی دہلی … بھارت کے سابق لیفٹیننٹ جنرل تیجندر سنگھ نے آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ سمیت 5 فوجی اہلکاروں کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے، عدالت نے حکومت کو 27 اپریل تک جواب داخل کرانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ سابق لیفٹیننٹ جنرل تیجندر سنگھ نے پٹیشن میں 6 مارچ کو جاری گی گئی پریس ریلیز واپس لینے کی درخواست کی ہے، بھارتی آرمی کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں جنرل وی کے سنگھ نے تیجندر پر رشوت کی پیش کش کرنے اور کک بیکس لینے کا الزام لگایا ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق سابق فوجی اہلکار نے وی کے سنگھ کو رشوت دی تاکہ وہ خاص برانڈ کے ٹرک خریدنے کے معاہدے کیخلاف کارروائی نہ کریں۔ پٹیشن میں وائس چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایس سنگھ، ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری انٹیلی جنس بی ایس ٹھاکر، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پبلک انفاارمیشن ایس ایل نشریمان اور ڈائریکٹر میڈیا لیفٹیننٹ کرنل سوہنی ہیتن شامل ہیں۔

مزید خبریں :