کھیل
18 جنوری ، 2014

شارجہ ٹیسٹ کا تیسرا دن، پاکستان کے چھ وکٹ پر 291 رنز

شارجہ ٹیسٹ کا تیسرا دن، پاکستان کے چھ وکٹ پر 291 رنز

شارجہ…شارجہ ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان چھ وکٹ پر 291 رنز بنالئے۔ احمد شہزاد نے 147 رنز کی اننگز کھیلی۔ شارجہ میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان نے 19رنز بغیر کسی کے نقصان کے اننگز آگے بڑھائی۔پہلی وکٹ پر احمد شہزاد اور خرم منظور نے 114 رنز بنائے۔ خرم منظور 52 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔اظہر علی 8اور یونس خان 17 رنز بناکر وکٹیں گنواں بیٹھے لیکن دوسرے اینڈ سے احمد شہزاد رنز بناتے رہے، انہوں نے ٹیسٹ کیرےئر کی پہلی سنچری اسکور کی، وہ 147 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔ آخری لمحات میں اسد شفیق بھی 18 اور سرفراز احمد 5 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئے۔ تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے چھ وکٹ پر 291 رنز بنالئے تھے۔ سری لنکا کو بھی پاکستان پر 137 رنز کی برتری حاصل ہے ۔ کپتان مصباح الحق 36 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں ۔

مزید خبریں :