کھیل
18 جنوری ، 2014

اعصام اورروہن آسٹریلین اوپن کے تیسرے راوٴنڈمیں

اعصام اورروہن آسٹریلین اوپن کے تیسرے راوٴنڈمیں

ملبرن…اعصام الحق اورروہن بوپننا کی جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس کے تیسرے راوٴنڈمیں پہنچ گئی۔ مکسڈ ڈبلز میں بھی اعصام الحق نے اپنا میچ جیت لیا۔ ملبرن میں جاری آسٹریلین اوپن ٹینس میں اعصام الحق نے آج ایک دن میں دو فتوحات حاصل کیں۔ پہلے روہن بوپننا کے ساتھ ملکر مینز ڈبلز کا میچ جیتا۔ پھر جولیا گورگیس کی شراکت داری میں مکسڈ ڈبلز میں بھی فتح سمیٹی۔ آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز میں پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بوپننا کی جوڑی ساتویں سیڈ ہے۔ دوسرے راوٴنڈ میں اس کا مقابلہ کولن فلیمنگ اور روس ہچنز پر مشتمل برطانوی جوڑی سے تھا۔ پاک بھارت جوڑی کو پہلے سیٹ میں شکست ہوئی لیکن اس نے کم بیک کرتے ہوئے بقیہ دو سیٹس اپنے نام کر لئے پاک بھارت جوڑی نے چار چھ، چھ تین اور چھ دو سے فتح سمیٹی۔ مکسڈ ڈبلز میں اعصام الحق اور جولیا گورگیس نے پہلے راوٴنڈ میں ڈونا ویکیچ اور تھاناسی کوکی ناکس کی جوڑی کو باآسانی چھ تین اور چھ چار سے شکست دیدی۔

مزید خبریں :