دنیا
20 جنوری ، 2014

ہمارے ہاں اپوزیشن دھرنا دیتی ہے، دہلی میں وزیراعلیٰ نے دھرنا دیدیا

ہمارے ہاں اپوزیشن دھرنا دیتی ہے، دہلی میں وزیراعلیٰ نے دھرنا دیدیا

نئی دہلی…عام آدمی جماعت کے وزیراعلیٰ اروند کیجروال نے پولیس کی اصلاح کیلئے عوام کو بھی دھرنے میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے ریل بھون میں رات کھلے آسمان تلے گزارنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پولیس ڈپارٹمنٹ کی کرپشن کے خلاف نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ساتھ وزارت داخلہ کی عمارت کے سامنے دس روزہ دھرنا دینے کیلئے روانہ ہوئے تو پولیس نے دفعہ 144کے نفاذ کے باعث ان کے قافلے کو ریل بھون کے علاقے میں زبردستی روک دیا۔ اس موقع پر شرکاء اور پولیس میں ہاتھا پائی ہوئی اور احتجاجاً اروند نے شدید سردی میں رات کھلے آسمان تلے گزارنے کا اعلان کیا ہے۔ دھرنے سے دارالحکومت کے 4میٹرو اسٹیشنز بند ہیں، ٹریفک جام ہے اور حکومتی معاملات بھی تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں۔ کیجریوال وزیر داخلہ سے دہلی پولیس کے چار افسران کو معطل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں جنہوں نے شہر میں منشیات اور غیر قانونی کاموں کے اڈوں پر چھاپہ مارنے سے انکار کردیا تھا۔

مزید خبریں :