دنیا
21 جنوری ، 2014

دلی کے وزیراعلیٰ کا سخت سردی میں سڑک پر دھرنا جاری

دلی کے وزیراعلیٰ کا سخت سردی میں سڑک پر دھرنا جاری

نئی دلی…آجکل بھارت میں عام آدمی پارٹی کا خوب چرچہ ہے۔اسی پارٹی سے منتخب ہوئے دلی کے وزیراعلیٰ اپنا مطالبہ منوانے کیلیے سڑک پر بیٹھے اور پھر نیند آنے پر سو بھی گئے۔دلی کی سخت سردی میں اپنا عالی شان وزیراعلیٰ ہاوس چھوڑ کر سڑک پر لیٹے کیجریاوال صاحب دراصل اپنے ہی شہر کی پولیس کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ دلی پولیس کے 4اہلکاروں نے ان کے وزیر قانون کی حکم عدولی کی اور جمعرات کی شب یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار نہیں کیا۔کیجریاوال نے اپنے وزیرٹرانسپورٹ کی پولیس کے ساتھ مدبھیڑ اور گرفتاری پر بھی سخت احتجاج کیا ہے۔دلی کے اس دبنگ وزیراعلیٰ نے وزیر داخلہ سشیل کمار شندے پر زور دیا ہے کو وہ ان کے ان مطالبات فی الفور مانیں اور 4 پولیس اہلکاروں کو معطل اور ان کے گرفتار وزیر کو رہا کیا جائے۔ ورنہ ان کا احتجاج اور دفتری کام دونوں اس طرح سڑک پر بیٹھ یا لیٹ کر ہی چلیں گے۔اسے انتخابی مہم کہیں؟یا دلی پولیس کو اپنے ماتحت کرنے کا حربہ؟۔مخالفین کہتے ہیں معاملہ دھرنوں سے حل نہیں ہو گا۔

مزید خبریں :