پاکستان
21 جنوری ، 2012

پشاوریونیورسٹی ٹاوٴن میں حساس اداروں کی کارروائی، 3جرمن باشندے گرفتار

پشاوریونیورسٹی ٹاوٴن میں حساس اداروں کی کارروائی، 3جرمن باشندے گرفتار

پشاور…پشاور میں پولیس اور حساس اداروں نے چھاپہ مار کر غیرقانونی طور پر مقیم تین جرمن باشندوں کو حراست میں لے کر اسلام آباد روانہ کر دیا،جبکہ یونیورسٹی ٹاون میں واقع ان کی رہائش گاہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی ٹاون میں پارک لین پر واقع ایک بنگلے میں تین جرمن باشندے مقیم تھے۔پولیس اور حساس اداروں نے بنگلے پر چھاپہ مار کر تنیوں جرمن باشندوں رولف شمتھ ،کرسٹن وائلڈ اور لورینز(lorenz) کو حراست میں لیا۔پولیس نے جرمن باشندوں سے سفری دستاویزات طلب کیں ،تاہم وہ پیش نہ کر سکے۔ جس پر ان کے پاسپورٹ تحویل میں لے لئے گئے۔ جرمن باشندوں نے پوچھ گچھ میں کبھی خود کو جرمن سفارت خانے کا اہلکار اور کبھی غیر سرکاری تنظم کا نمائندہ ظاہر کیا۔ذرائع کے مطابق کرسٹن وائلڈ جرمن فوج میں حاضر سروس کرنل ہیں جو کہ کوسو اور کابل میں طویل عرصے تک کام کرچکے ہیں جبکہ وہ پشاور میں بھی کئی ماہ سے غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ذرائع کے مطابق تینوں جرمن باشندے مشکوک اور ناپسندیدہ کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔دوسری جانب ایس پی کینٹ ڈاکٹر میاں محمد سعید کے مطابق تینوں جرمن باشندوں کو اسلام آباد روانہ کردیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :